ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سبرامنیم سوامی نے اب چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم پر سادھا نشانہ

سبرامنیم سوامی نے اب چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم پر سادھا نشانہ

Thu, 23 Jun 2016 11:57:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کو نشانے پر لینے کے بعد اب بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے اب چیف اقتصادی مشیراروند سبرامنیم پر نشانہ سادھاہے اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ امریکی کانگریس کو13؍مارچ2013کو کس نے کہا تھا کہ امریکی فارما صنعت کے مفادات کی حفاظت کے لیے ہندوستان کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے۔اروند سبرامنیم کو وزارت خزانہ سے ہٹا دیا جائے۔سوامی نے نشانہ اس وقت لگایا ہے جب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اروند سبرامنیم کو ملک کے ریزرو بینک کے سربراہ کے طور پر راجن کا ممکنہ جانشین بنایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اندازہ لگائیے کہ کس نے کانگریسیوں کو جی ایس ٹی کی دفعات پر ثابت قدم رہنے کو کہاتھا؟ جیٹلی کے واشنگٹن ڈی سی کے اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم ،انہوں نے کہا کہ سبرامنیم جیٹلی کو ہماری صفوں میں موجود دشمن کی شناخت میں مدد کر رہے ہیں۔سوامی نے چیف اقتصادی مشیر کے خلاف کئی ٹوئٹ کئے۔قابل ذکر ہے کہ اروند سبرامنیم این آر آئی ہندوستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب ٹوئٹر پر موجود محب وطن لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ہمارا اہم اقتصادی علاقہ گزشتہ دو سالوں سے اچھی کارکردگی کیوں نہیں کر رہاہے ۔دشمن کے لوگ(ٹروزن ہارس)مالیاتی اداروں میں بھرے پڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیااروند سبرامنیم ہندوستان کے خلاف امریکی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ہندوستان کے خلاف امریکی شہری کے طور پر پیش ہو رہے تھے یا کسی ہندوستانی کے طور پر۔ٹوئٹر پر موجود محب وطن کا پتہ ہے۔


Share: